counter easy hit

عمران خان ان ایکشن : علیم خان کی گرفتاری کے بعد زرداری پارٹی کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک )میگامنی لانڈرنگ کیس میں عبدالغنی مجید کے وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے گئے۔چیئرمین نیب نے عبدالغنی مجید کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب نے میگامنی لانڈرنگ کیس میں عبدالغنی مجید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،نیب نے کہا ہے کہ ملزم نے نہر خیام کلفٹن میں بلڈر کے ساتھ ملک کرپلاٹ خریدا،  ملزم نے پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس/ منی لانڈرنگ کیس میں نامزد اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔میگا منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث ملزمان عبدالغنی مجید اور انورمجید نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا جس میں انہوں نے اپنے آپ کومعصوم قراردیتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کردی ہے۔جواب میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے پاس کوئی بنیاد نہیں کہ وہ معاملہ نیب کوارسال کرنے کی سفارش کرتی،

جے آئی ٹی کی کسی بھی سفارش کی منظوری دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، جے آئی ٹی کی ایگزیکٹو سمری اورحتمی رپورٹ کے 4 والیم فراہم کیے گئے، کن 924 لوگوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے ان کے نام فراہم نہیں کیے گئے جب کہ جس ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا وہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ ان حالات میں جے آئی ٹی رپورٹ پرمفصل جواب دینے سے قاصر ہیں، رپورٹ کے ساتھ کوئی مواد یا دستاویزات نہیں جو الزامات کی تائید کریں جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں لگائے گئے ہرالزام میں معصوم ہیں۔