counter easy hit

سلمان خان کی سزا پر اداکارہ صوفیہ حیات کا خوشی کا اظہار

نئی دہلی: بالی وڈ سٹار سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا ہونے پر پورا بھارت ہی غم میں ڈوب گیا لیکن بھارت کی متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات نے سلمان خان کو سزا ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Actress Sofia Hayat expressed pleasure on Salman Khan's punishmentصوفیہ حیات نے انسٹاگرام پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے لکھا آخر مکافات عمل آپ کو پکڑ ہی لیتا ہے، بہت سے لوگ سلمان خان کیخلاف بات کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بالی ووڈ کو کنٹرول کرتے ہیں۔ خیر، میں اپنے نفس کی غلام نہیں ہوں اور اس لئے میں بولنے سے نہیں ڈرتی۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ جانور اس سیارے کا اہم حصہ ہیں جو سلمان خان نے کیا، ویسا کرنا اور پھر اس کا مذاق اڑانا خود پسندی کی بہترین مثال ہے۔ بہت سے بچے اس کی جانب دیکھتے ہیں اور نوجوان کی اس پر ذمہ داری ہے۔ جب وہ ایسے کام کرتا ہے تو دنیا کو کیا دکھاتا ہے؟ وہ انہیں کیا سبق دے رہا ہے؟ یہی کہ قانون توڑنا، جانوروں کو مارنا اور پھر ان کا مذاق اڑانا ٹھیک ہےِ؟ انہوں نے لکھا آج بھارت نے یہ دکھا دیا کہ جو کوئی بھی ہو اگر وہ قانون توڑے گا تو وہ قانون سے بڑا نہیں ہے ۔