counter easy hit

اداکارہ کرشمہ کپور آج43 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

کیریئر کا آغاز 17 برس کی عمر میں فلم ” پریم قیدی ” سے کیا ، بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں

Actress Krishma Kapoor is celebrating the 43th birth day today

Actress Krishma Kapoor is celebrating the 43th birth day today

ممبئی: آج بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کا 43 واں جنم دن ہے ۔ چار فلم فیئر کے علاوہ انہوں نے متعدد ایوارڈز حاصل کئے ہیں ۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور پچیس جون انیس سو چوہتر کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ اداکار راج کپور ان کے دادا ، اور رندھیر کپور والد اور ببیتا والدہ ہیں ۔ ان کی بہن کرینہ کا شمار بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سترہ برس کی عمر میں فلم پریم قیدی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ۔ ان کی کامیاب فلموں میں قلی نمبر ون ، راجہ ہندوستانی ، بیوی نمبر ون ، دل تو پاگل ہے ، فضا اور زبیدہ شامل ہیں۔ کرشمہ نے دو ہزار چار میں فلم نگری کو خیر باد کہا اور دو ہزار بارہ میں ڈینجرس عشق سے واپس آئیں لیکن ایک با پھر پردے سے غائب ہو گئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website