counter easy hit

اداکارہ عائشہ خان کا شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان

ACTRESS, AISHA KHAN, GOOD BYE, SHOWBIZ, ASKED, FANS, TO, PRAY, FOR, HER, PARENTSکراچی (نیوز ڈیسک)  پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ خان کا شمار انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں حقیقی اداکاری سے خوب نام کمایا لیکن اب مداحوں کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ عائشہ خان نے شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت مسرت اور کسرِ نفسی کے ساتھ میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھتے ہوئے میں بہت فخر اور اطمینان محسوس کررہی ہوں۔

عائشہ خان نے کہا کہ شوبز صنعت میں اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کی شکرگزار ہوں اور بالخصوص اپنے خیرخواہ مداحوں کی ممنون ہوں جنہوں نے کسی غرض کے بغیر میرے کام کو سراہا اور میری تائید کی جب کہ  میں زندگی کے نئے موڑ کو دریافت کرنے جارہی ہوں،  اس موقع پر میں تمام مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مجھے اور میرے والدین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔