counter easy hit

اداکار ندیم نے بھی مستقبل میں فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

Actor Nadeem has also expressed a desire to make a film in the future

Actor Nadeem has also expressed a desire to make a film in the future

لالی ووڈ فلموں کی کامیابی کے بعد سینئرز کے ساتھ ساتھ جونیئر ہدایتکاروں میں بھی فلمسازی کا جذبہ پروان چڑھ رہا ہے :سینئر اداکار

کراچی: لیجنڈ اداکار ندیم نے کہا ہے کہ ملکی فلموں کی کامیابیوں نے سینئر اور جونیئر فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو ایک نئی راہ دکھا دی ہے ۔ ملکی فلموں کے ریکارڈ ساز بزنس نے بھی فلم انڈسٹری میں ہلچل مچادی ہے ۔ نئے لڑکے و لڑکیاں لیجنڈ فنکاروں محمد علی ، وحید مراد ، سنتوش کمار ، درپن ، حبیب ، کمال ، سدھیر ، سلطان راہی ، شمیم آرا ، صبیحہ خانم ، زیبا علی ، شبنم ، رانی و دیگر کی سدابہار فلموں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے کیا ۔ ان کا کہنا تھا لیجنڈ فنکار چلے جاتے ہیں ان کو آسانی کیساتھ بھلایا نہیں جاسکتا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا فی الحال ذاتی طور پر فلم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ آگے چل کر مزید بہتر حالات ہوئے تو فلم بنانے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے ۔ ماضی میں فلم   مٹی کے پتلے    بنائی تھی جس میں مزدوروں کے مسائل پیش کئے گئے تھے ۔ اس فلم نے ماسکو فلم فیسٹیول میں نمائندگی کی تھی جس کی پذیرائی دیکھ کر دل خوش ہوا تھا ، آج کے دور میں ایسی فلم بنانا مشکل کام ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website