counter easy hit

پیرس، 28اکتوبر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن, بچوں، خواتین اور ہر طبقہ فکر کے افراد ایفل ٹاور پر ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں، عبدالقدیر

پیرس( نمائندہ خصوصی) عبدالقدیر، کوآرڈینیٹر، آل پاکستان جمور کشمیر فورم ، فرانس نے یس اردو نیوز کو ایفل ٹاور پر مظلوم کشمیری عوام کے حق میں ہونے والے مظاہرے کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا ہے کہ  28اکتوبر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے اس دن  ہندوستان کی سیاہ ترین جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے کشمیری ، پاکستانی و یورپی کمیونٹی ایفل ٹاور پر صدائے احتجاج بلند کریگی۔ سول سوسائٹی اور سیاسی وسماجی شخصیات بشمول بزرگوں، بچوں، خواتین اور ہر طبقہ فکر کے افراد سے بھرپور شرکت کی التماس ہے،

انہوں نے کہا کہ یس اردو نیوز کے فورم سے تمام پاکستانی، کشمیری ویورپی کمیونٹی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مظاہرے میں شرکت کریں اور تمام دوست احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں تاکہ نصف صدی سے زاہد عرصے سے جاری بھارتی دہشتگردی اور کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے خلاف آواز اٹھائی جاسکے۔

 

ABUDL QADEER, COORDINATOR, ALL, PAKISTAN, JAMMU AND, KASHMIR, FORUM, FRANCE, ANNOUNCED, THE, PROTESTS, DATE,, OF, 28, OCTOBER, AT, EIFFEL, TOWER, FRANCE, IN, FAVOR, OF, KASHMIRI, PEOPLE