counter easy hit

ابوظبی: بھارتی شہری نے 21کروڑ کی لاٹری جیت لی

متحدہ عرب امارات میں ایک بھارتی شہری نے ایک کروڑ 20لاکھ درہم (تقریباًبھارتی21 کروڑ روپے ) کی لاٹری جیت لی۔

Abu Dhabi: The Indian citizen won a $ 21 million lotteryبھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق ہری کرشن نامی بھارتی شہری کی ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’’بگ ٹکٹ‘‘ لاٹری میں یہ تیسری کوشش تھی، اس سے قبل دو مرتبہ ٹکٹ خرید چکا تھا۔ ہری کرشن کا کہنا ہے کہ لاٹری جیتنے کے حوالے سے اُس نے کئی فون کالز نظرانداز کردی تھیں لیکن جب بعض ریڈیو اسٹیشنز اور صحافیوں نے رابطہ کیا،تو میں اپنی اہلیہ سے لاٹری ٹکٹ چیک کرنے کا کہا ، اُس نے بتایاکہ واقعی ہم لاٹری جیت گئے ہیں۔

ہری کرشن کا مزید کہنا تھا کہ وہ دو مرتبہ پہلے بھی 500درہم کا لاٹری ٹکٹ خرید چکا تھا ، اس بار بھی کوئی خاص اُمید نہیں تھی لیکن خوش قسمتی سے اس بار لاٹری جیت گیا۔ پانچ فروری کو ملنے والی انعامی رقم خرچ کرنے سے متعلق ہری کرشن کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم سے بچوں کی تعلیم اور ریٹائرمنٹ کے بعد اخراجات پورے کرے گا۔