counter easy hit

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کالاش کے اقلیتی قبیلہ کو نمائندگی ملنا تحریک انصاف کی تاریخی کاوش ہے، جو نام نہاد جمہوریت کے چیمپئن نہیں کر سکے ،ابرار کیانی

پیریس (نامہ نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف  کے سینئر ترین راہنما ابرار کیانی نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے پی ٹی آئی کی تاریخی کاوش کیلاش قبیلہ کو قومی دھارے میں لاناہے  آج سے پہلے تین ، تین دفعہ وزیر اعظم رہنے والے اپنی سرزمین کے بسنے والوں کو یہ حق کیوں نہیں دے سکے۔

ہمیں خوشی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ویژنری لیڈرشپ پاکستان میں ایسے دیرینہ ادھورے کاموں کو پورا کررہی ہے اور ملک کے چپے چپے کو قومی امانت سمجھے کر اس کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ کیلاش قبیلہ کے نمائندے کو اقلیتی ٹکٹ جاری کرنا تاریخی کارنامہ ہے جوکہ کیلاش قبیلے کو اس خطے کی روایات میں ڈھلنے میں مدد دے گا اور ان کیلئے سپیش بنے گی اور ان کے قبیلے میں بھی جدید دور کی آسائشوں کو اختیار کرنے کا حوصلہ پیدا ہوگا۔

جو گزشتہ بیس سال سے اپنی مٹی پر رہنے والوں کو شناخت نہیں دے سکے وہ لوگ اوورسیز پاکستانیوں کو کیا نمائندگی دیں گے۔ ملکی ترقی کے ان چوروں کو تحریک انصاف آئیہ دکھائے گی اور ملک میں خوشحالی لائے گی۔

abrar kayani, pakistan, tehreek e Insaf, france, said, giving, ticket, to, Kalash, minority, tribes, is , best, decision, made, by, any, political, party

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website