counter easy hit

 ن لیگ کی طرف سے انتقامی سیاست کا بویا ہوئے بیج کو پی ٹی آئی تناور درخت بنانے کے درپے ہے، عبدالستار ملک

ن لیگ کی طرف سے انتقامی سیاست کا بویا ہوئے بیج کو پی ٹی آئی تناور درخت بنانے کے درپے ہے، عبدالستار ملک

پیرس(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما عبدالستار ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بھی (ن) لیگ کا تسلسل ہے ،(ن) لیگ کی طرف سے انتقامی سیاست کا بویا ہوئے بیج کو تحریک انصاف تناور درخت بنانے کے درپے ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنمائوں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں۔

اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی بھی حکومت پائیدار نہیں ہوگی۔تحریک انصاف کی حکومت ملکی معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر کے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک خطرناک معاشی بحران کا شکار ہو رہا ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ حکومت مین پارلیمنٹ کو مضبوط کیا اور ہر فیصلہ پارلیمنٹ میں کیا لیکن موجودہ حکومت پارلیمنٹ کا ماحول کشیدہ کرنے اور مخالفین کو احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جس سے محاذ آرائی کا بویا ہوا بیج درخت بنا کر پورے سیاسی ماحول کو خراب کر دے گا۔

Abdul Sattar Malik, OF, FRANCE, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE