counter easy hit

عمران خان خود ٹھیک ہے بس اس نے ان لوگوں کو غلط رکھا ہوا ہے اگر ان سے نجات حاصل کر لے تو ۔۔۔۔۔۔ ہارون الرشید نے ایک بار پھر اپنی رائے کپتان کے سامنے رکھ دی

لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے تحریک انصاف والے نعرہ باز لوگ ہیں ، اس لئے غلطیوں کا ادرا ک نہیں کرتے ، عمران خان کواس بات کا ادراک نہیں کہ کرنا کیاہے ؟دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ تحریک انصاف کی
تیار نہیں تھی اور ان کو فہم کا ادراک بھی نہیں ہے ۔عمران خان کواس بات کا ادراک نہیں ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے ؟ اور دوسرا ساتھیوں کا انتخاب بھی غلط کیاہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ استعداد کم رکھتے ہیں اور دعویٰ بڑا کرتے ہیں، اقتدار اوردولت مندی آدمی کو بدلتی نہیں ہے ، اس کوبے نقاب کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ غلطیاں کرتے ہیں اور سنورتے وہ ہیں جو اپنی غلطیوں کا ادراک کرلیتے ہیں لیکن تحریک انصاف والے نعرہ باز لوگ ہیں اس لئے یہ غلطیوں کا ادراک نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہاہے کہ لوگ تعداد میں کم تھے اور ان کو اکسایا گیا تھا لیکن حکومت کی طرف سے کارروائی نہیں کی گئی ۔ واضح رہے کہ ا سےقبل تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آنے کیلئے ہر سازش کا حصہ رہی ہے ، کشمیر پر چین کا موقف وہی ہے جو ان کا تائیوان پر ہے لیکن یہ بات ہماری سمجھ میں نہیں آتی ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ احتجاج کے دوران پورے ملک میں تھوڑے تھوڑے گروہ تھے ، تحریک انصاف کی حکومت پچھلے سالوں میں
اقتدار میں آنے کیلئے ہر سازش کا حصہ رہی ہے ، اقتدار ان مل گیا لیکن ان کی تیاری نہیں تھی ۔یہ جو کہتے ہیں کہ ہماری 20سالہ جدجہد ہے یہ مکمل طور پر غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پولیس کو ناکارہ بنادیا ہے اور ان سے توپولیس کے تبادلے تک نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر شر اور فساد کرنیوالے غائب تو نہیں ہوگئے وہ یہاں پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی تعدادبرطانیہ کی فوج سے زیادہ ہے ۔ چین کا کشمیر پر موقف وہی ہے جوان کا تائیوان پر ہے ، ہماری سمجھ میں وہ بات نہیں آتی ، چین کی تجارت ہندوستان کے ساتھ بہت زیادہ ہے اور وہ بات بھی ہماری سمجھ میں نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ چینی انقلاب کے بارے میں اور ان کے چیئر مین ماﺅ کے بارے میں ہمارے چیئر مین ”ماﺅ“ نے کچھ نہیں پڑھا ۔