counter easy hit

عامر لیاقت کے آصف زرداری پر لفظی وار،

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء عامر لیاقت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرممین آصف علی زرداری پر غزل ہی لکھ ڈالی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عامر لیاقت کا
کہنا تھا کہ ’’ زرداری تو زرداری ہے /جس کو دولت پیاری ہے/تاجر کھوٹے سکوں کا ہے/ نفرت کا بیوپاری ہے/جب جب آیا ڈٹ کر کھایا/روٹی ، کپڑے پر بھاری ہے/ بھٹو کے یہ نام سے کھیلے/قسمت ان کی کیا ماری ہے/بچ کے رہنا یارو اس سے /نظمِ عامر جاری ہے !‘‘

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی جانب سے اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن بالخصوص مریم نواز اور حمزہ شہباز جبکہ پیپلز پارٹی سے بلاول بھتو زرداری کو تنقید کا نشاننہ بنایا جااتا ہے، تااہم اس بار عامر لیاقت نے انیک توپوں کا رخ سابق صدر آصف زرداری کی جانب کر لیا ہے۔