counter easy hit

اہلیہ کی عیادت یا فرار کا وسیلہ ؟ تحریکِ انصاف کا سوال

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے نواز شریف کے لندن روانگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا A woman's statement or the source of escape? Question of TTPہے کہ  احتساب عدالت کی کارروائی فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی بہت سے شبہات کو جنم دے رہی ہے۔

اہلیہ کی عیادت یا فرار کا وسیلہ ؟

فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں بننا چاہئے، یقینی بنانا ہوگا کہ احتساب کا عمل متاثر ہو اورنہ ہی مرکزی ملزم فرار ہو، سمدھی صاحب بھی بیماری کی آڑ میں بھاگے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت وفاقی حکومت اور اسکے بیشتر ادارے شریفوں کو بچانے یا بھگانے میں لگے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف کی لندن یاترا کا منصوبہ اس وقت سامنے آیا جب مودی لندن پہنچے،نواز شریف کی لندن روانگی کا مودی کے دورہ برطانیہ سے کیا تعلق ہے یہ آنے والا وقت بتائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ احتساب سے فرار کی ممکنہ کوششوں کے پیش نظر مناسب اقدامات ضروری ہیں۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج لندن روانہ ہوں گے۔

شریف خاندان کے ترجمان کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی روز سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں لہٰذا نواز شریف اور مریم نواز ان کی تیمارداری کے لیے لندن جارہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز صبح ساڑھے 9 بجے نجی پرواز سے لندن روانہ ہوں گے جبکہ مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گی۔

ٹکٹ کے مطابق تینوں کی واپسی کے لیے 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔

نواز شریف کو نیب حکام نے 21 اپریل کو طلب کر رکھا ہے ۔ان  کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جاتی امرا کے لیےسڑک تعمیر کرنے کا کیس ہے ۔