counter easy hit

دوبارہ پیدا ہونے کی صلاحیت رکھنے والا انوکھا جاندار

میکسیکن ایکسولاٹل نامی ایک جاندار ایک عرصے سے سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ اس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ یہ مر کر دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے۔

A unique living creature the ability to born againیکسیکن ایکسولاٹل بطور خاص میکسیکو کی جھیل میں پایا جاتا ہے۔ یہ پانی کے ساتھ زمین پر بھی زندہ رہ سکتا ہے ۔ چھپکلی کی طرح نظر آنے والا یہ انوکھا جاندار اپنے عضو کو دوبارہ پیدا کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایکسولاٹل اپنی ریڑھ کی ہڈی میں آنے والی چوٹ کو بھی درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگر وہ ٹوٹی نہیں ہوتی تو وہ معمول کے مطابق کام کرتا ہے۔ یہاں یہ امر توجہ طلب ہے کہ مر کر پھر سے زندہ ہونے کے امکانات کے باوجود اسے ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

دوسری جانب سائنسدان یہ بھی کہتے ہیں کہ ان میں عمل تولید بھی آسان ہے سائنسدانوں نے ان خلیات کی شناخت کر لی ہے جو اعضا کے دوبارہ پیدا ہونے کے ذمہ دار ہیں۔ لیکن عضو کے دوبارہ تیار ہونے کے عمل کو تفصیل سے سمجھنے کے لیے محققین کو اس خشکی اور پانی دونوں جگہ رہنے کی صلاحیت رکھنے والے جاندار کے جینوم سے منسلک بہت سی معلومات کی ضرورت ہوگی۔ اور اس جاندار کے جینومز کی 32،000 ملین تعداد ہونے کی وجہ سے ابھی تک یہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔