counter easy hit

کستان کے اہم ترین صوبے میں خوفناک حادثہ

حب(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے بیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ،حادثے میں کوچ اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ۔ تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک گئی ۔ آگ لگنے سے 26 مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔ حادثے کے بعد ٹرک میں موجود پٹرول اور ڈیزل کےٹینکوں کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ17افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے چھ کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل کے مطابق کراچی سے مسافر کوچ پنجگور جا رہی تھی کہ بیلہ کراس کے مقام پر مسافر کوچ کا ٹائر برسٹ ہو گیا جس سے کوچ بے قابو ہو کر مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزدا ٹرک میں لوڈ ایران سمگل شدہ پٹرول اور ڈیزل کے ڈرموں سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حادثے سے 26مسافر کوچ میں جھلس کر جاں بحق ہو گئے. زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم علاقے میں فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈھائی گھنٹے بعد کوچ میں لگی آگ پر قابو پایا۔زخمیوں کو فوری طور پر بیلہ اور کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد پہنچانے کی ہدایت جاری کیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ کو حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔