counter easy hit

پاک فوج کا ایک اورسپوت وطن پر قربان، انہیں کہاں اور کیسے شہادت نصیب ہوئی؟ ترجمان نے اعلان کردیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج ملک میں امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے برسرپیکار ہے اوراب مسلح افواج کے ایک اور افسر نے ملک پر اپنی جان قربان کردی جس کی پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور نے بھی تصدیق کردی ۔ ترجمان کے مطابق سرگودھا کے 25سالہ کیپٹن ضرغام فرید نے مہمند ایجنسی کے علاقے محمد گھاٹ میں بم ناکارہ بناتے ہوئے شہادت پائی ۔ترجمان کے مطابق کیپٹن ضرغام غیرشادی شدہ تھے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہوئے ۔