counter easy hit

صحرائے تھل میں 3 روزہ جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز

صحرائے تھل میں تین روزہ جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، آج پہلے دن گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرکے کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہوگیا ہے۔

A regular start of the 3-day jeep rally in the Thal desertمظفرگڑھ اور لیہ کے صحرائے تھل میں جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہو گیا ہے، صحرائے تھل میں 176 کلومیٹر لمبا ٹریک بنایا گیا ہے، جیپ ریلی میں ملک بھر کے نامور ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔ کوالیفائنگ راؤنڈ پاس کرنے والے جیپ سوار دو کیٹگری میں حصہ لے سکیں گے۔ ہفتہ کو اے کیٹگری اور اتوار کو بی کیٹگری کی ریس ہوگی۔ کیٹگریز میں پوزیشن لینے والے ڈرائیورز کو اتوار کی رات مظفر گڑھ اسٹیڈیم میں ایک تقریب میں انعامات دیے جائیں گے۔