counter easy hit

ملک میں تبدیلی کا عزم لئے ایک معمولی کلرک کی کہانی

نیشنل ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کی نئی پولیٹیکل کامیڈی فلم ‘نیو ٹن کے گانے کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی چل تو اپنا کام کرکے بول پر مبنی یہ گاناامت تریویدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی راچیتا ارورا نے ترتیب دی ہے۔

A minor clerk story for determining the change in the countryامت وی مسور کار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے کلرک کے گرد گھومتی ہے جس کی ڈیوٹی بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک مقام پر الیکشن آفس میں لگ جاتی ہے۔ منیش منڈرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں راج کمار راؤ کے علاوہ پنکج تریپتھی،انجلی پٹیل،راگویر یادوو اور سنجے مشرا بھی شامل ہیں۔ فلم رواں سال 22ستمبرکو سنیما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔