counter easy hit

اسلام آباد ہائیکورٹ سے صبح صبح بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج ہو گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج ہو گی،اسلام آبادہائیکورٹ کابنچ آج متفرق درخواست کی سماعت کریگا، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بنچ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی لائیرزفا ﺅ نڈیشن فارجسٹس نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواستدائرکردی،نوازشریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نا فرمانی کے لیے لوگوں کواکسایا ہے، عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پردھاوا بولا اورگیٹ توڑے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں لائیرزفا ﺅ نڈیشن فارجسٹس نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیےدرخواست دائرکردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اوروزیراعظم عمران خان نیازی کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں، نوازشریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نا فرمانی کے لیے لوگوں کواکسایا ہے، عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اوربیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں جب کہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پردھاوا بولا اورگیٹ توڑے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل اور 124 اے کے تحت کاروائی کا حکم دے۔