counter easy hit

امریکہ میں ایک ڈاکٹر نے بچوں کے علاج کا ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا جو آج تک کسی نے دیکھا نہ سنا تھا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا میں ایک ایسا ڈاکٹر دیکھا گیا ہے جس کے علاج کرنے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونی ایڈکنز نامی یہ ڈاکٹر ڈانس کرتے ہوئے بچوں کا علاج کرتے ہیں، انہیں اب ‘ڈانسنگ ڈاکٹر کے نام سے جانا جاتا ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا

کی اورنج کاؤنٹی میں مقیم ٹونی ایڈکنز بچوں کے نیورو سرجن ہیں، جن کا ماننا ہے کہ ہنسی سے بہتر کوئی دوا نہیںہے، اسی لیے وہ ہنستے مسکراتے اور ڈانس کرتے ہوئے بچوں کا علاج کرتے ہیں۔ٹونی ایڈکنز نے ایک مرتبہ اپنے زیرعلاج ایک بچے کے آپریشن کے بعدخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس کرنا شروع کر دیاتھا جسے دیکھ کر بچہ بھی بےحد خوش ہوا، اس کےبعد انہوں نے یہ عمل ہر علاج کے بعد دہرانا شروع کردیا۔ ٹونی کا کہنا ہے کہ مریضوں کے ساتھ گھل مل جانا کسی دوا سے زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔اورنج کاؤنٹی کے چلڈرن اسپتال میں ٹونی اکثر اپنے زیر علاج بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ڈانس کرنے سے اسپتال کے ماحول میں بھی مثبت تبدیلی آتی ہے۔