counter easy hit

بڑی عدالت میں بڑی سماعت، پاناما کا ہنگامہ فائنل رائونڈ میں داخل

پاناما کا ہنگامہ فائنل رائونڈ میں داخل ہوگیا ، جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں پہلی سماعت آج ہوگی ،ن لیگ قانونی لڑائی اوراتحادی ساتھ نبھانے کے لئے تیار ہیں ، اپوزیشن نے بھی وزیراعظم کی رخصتی کی امیدیں باندھ لیں۔

A big hearing in a big court, the Panama stroke entered in the final round

A big hearing in a big court, the Panama stroke entered in the final round

پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں بڑی سماعت آج ہوگی، پاناما کا ہنگامہ اپنے انجام کی طرف کی طرف بڑھنے لگا ،ایک طرف کیس کے درخواست گزار جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنی اپنی تشریحات کررہے ہیں،دوسری طرف ن لیگ رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا پروگرام بناچکی ہے۔ حکومت کے حلیفوں نے رپورٹ اور جے آئی ٹی دونوں کو اڑا کر رکھ دیا ہے،پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں نے نواز شریف کی رخصتی کی امیدیں باندھ لیں ،رپورٹ حقیقت میں کیا رنگ لائے گی اور عدالت کیا فیصلہ دے گی سب منتظر ہیں۔ سپریم کورٹ میں ایک ہفتے کے وقفے کے بعد سماعت شروع ہونے سے قبل ہی سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ،وزیراعظم نوازشریف اور ان کےخاندان سمیت 34 افراد سےتحقیقات کےبعد جے آئی ٹی کی رپورٹ عام ہوئی تو اپوزیشن نےہنگامہ برپا کردیا۔

پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ایم کیوایم ،جماعت اسلامی سمیت چھوٹی بڑی سب جماعتیں اکٹھی ہوئیں اور وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کامطالبہ کیا،اس دوران اے این پی اور قومی وطن پارٹی نے اپنے اتحادیوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کا مشورہ دیدیا۔ دوسری طرف وزیراعظم اور ان کے خاندان کیخلاف جے آئی ٹی رپورٹ نےحکمران جماعت ن لیگ اور اتحادیوں کو بھی ہلاکر رکھ دیا،10 جولائی سے اب تک کئی مشاورتی اجلاس ہوچکے ہیںاور سیاسی و قانونی جوابی حکمت عملی تیاری جاری ہے۔

وزیراعظم نے پہلے اپنی کابینہ سے بھرپور اعتماد حاصل کرکے اپوزیشن کےاستعفیٰ کےمطالبے کو یکسرمسترد کردیا اور پھر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاکراپوزیشن کو اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ دکھا دیا۔ وزیراعظم نواشریف نے اس موقع پر کہا کہ ان کےکہنے پراستعفیٰ دوں جنہیں عوام نےبار بار مسترد کیا،دھرنوں کی صورت میں پہلے دو حملے کئے گئے تیسراحملہ بھی ناکام ہوگا،استعفیٰ کسی صورت نہیں دوں گا۔ جیسے جیسے وقت گزررہا ہے سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جاررہا ہے،تجزیہ کار نے کہا کہ سیاسی چالیں اپنی جگہ، فیصلہ سیاسی اکھاڑے کی بجائے اب سپریم کورٹ میں ہی ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website