counter easy hit

چار کشمیریوں کی شہادت، وادی میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال

قابض فورسز کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے،نئی احتجاجی لہر سے ڈر کر بھارتی فوج نے حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کرکے وادی میں کرفیولگادیا ۔

Four Kashmiris testimony, complete shutter-down strike in the valley

Four Kashmiris testimony, complete shutter-down strike in the valley

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڈگام میں گزشتہ روز چار کشمیریوں کو شہید کردیا گیا تھا،جس کے بعد سو پور میں بھارتی اہلکاروں نے کریک ڈائون کیااور گھروں میں گھس گئے۔  بھارت مخالف مظاہروں سے خوفزدہ انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں کر فیو لگا رکھا ہے جبکہ سیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک سمیت حریت رہنماؤں کی نظر بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  بڈگام میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے ہڑتال کا اعلان کیاتھا۔ جمعہ کو وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website