counter easy hit

کدو کے بیج کے 8 فوائد

آپ نے کدو کے فوائد کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے بیج بھی انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں،آئیے آپ کو کدو کے بیجوں کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
ان بیجوں میں ایمینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو رات کو پرسکون نیند لینے میں مدد دیتا ہے ،اگر آپ کدو کےبیج استعمال کریں گے تو آپ رات کوپرسکون نیند حاصل کرسکیں گے۔
ان میں دل کو سکون دینے والا میگنیشیم پایا جاتا ہے اور یہ جسم کو قدرتی طور پر پرسکون بناتا ہے۔
کدو کے بیج میں ایسی پروٹینز پائی جاتی ہیں جو جسم کے شوگر لیول کوکنٹرول میں رکھتی ہیں اور اس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ اس میں اومیگاتھری ایس پایا جاتا ہ   ے جو مثانے کے جملہامراض سے محفوظ رکھتا ہے۔
ان کے استعمال سے جسم میں خون پیداہوتا ہے اور ساتھ ہی اسے آئرن مہیا ہوتا ہے۔
ان کے استعمال سے جسم میں برے کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے۔
کدو کے بیج فائبر کا بہترین منبع ہیں اور یہ معدے کو بہت تقویت دیتے ہیں۔
ہمارے کئی کھانے جسم میں تیزابیت پیدا کرتے ہیں لیکن اگر کدو کے بیج کھائے جائیں تو جسم میںتیزابیت کی مقدار کم ہوتی ہے اور ہمارے نظام انہضام درست کام کرتا ہے۔