counter easy hit

ڈاکٹر علامہ اقبال کی 79ویں برسی فرانس میں منائی گی

پاکستان کے قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 79ویں برسی کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان، فرانس نے علامہ اقبال کے مکالے ”اسلام میں مذہبی افکار کی تعمیر نو“ کے موضوع پر ایک کانفرنس الجزائر سنٹر کے تعاون سے پیرس فرانس میں گذشتہ روز منعقد کی۔

اس موقع پر جناب کریم افراک جوکہ فرانس کے قومی مرکز برائے سائنسی تحقیق میں محقق، مورخ اورماہر مسلم دنیا ہیں انہوں نے علامہ اقبال کے مکالے ”اسلام میں مذہبی افکار کی تعمیر نو“ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جناب کریم افراک نے کہا کہ حضرت علامہ اقبال نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ فکری انحطاط سے باہر نکلیں اور جدید علوم حاصل کریں تاکہ وہ اسلام کے مرکزی اور ابدی اصولوں کو سمجھ سکیں جو کہ مسلمانوں کی اجتماعی زندگی کے بارے میں رہنما اصول فراہم کرتے ہیں تاکہ مسلمان دنیا میں اعلی مقام حاصل کرسکیں۔

سفیر پاکستان جناب معین الحق نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال گذشتہ صدی کے ایک عظیم شاعر، مفکر اور فلاسفر تھے۔ انہو ں نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علحیدہ ملک کا نظریہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام علامہ اقبال کے نظریات کی تکمیل ہے۔

سفیر پاکستان نے اقبال کے خودی کے تصور کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خودی ہی سے انسان کے اندر کی پاکیزگی، اعلی اخلاقی اقدار اور اپنے رویے پر قابو پانے کی ترغیب ملتی ہے۔

آخر میں پاکستان سے آنے والے قوال گروپ سبحان اور نظامی برادران نے علامہ اقبال کا کلام پیش کیا جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔

Embassy of Pakistan held a Confernce and Qawwali Concert to observe 79th Death Anniverssary of Dr. Allama Iqbal in Paris

Embassy of Pakistan held a Confernce and Qawwali Concert to observe 79th Death Anniverssary of Dr. Allama Iqbal in Paris