counter easy hit

فرانس میں 53ویں یوم دفاع پاکستان کی پروقارتقریب کا انعقاد، سفیر پاکستان معین الحق کی دعوت پر اعلیٰ فرانسیسی حکومتی عہدیداروں، پارلیمنٹرینز، سفرا اوردفاعی اتاشیز کی شرکت، افواج پاکستان ور شہدا کو خراج تحسین

پیرس: 25 ستمبر2018ء: پاکستان کے 53 ویں یوم دفاع کے موقع پر آج سفارت خانہ پاکستان پیرس میں روائیتی جوش وجذبے کے ساتھ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان کے عوام، مسلح افواج اور دوسرے لوگ جنہوں نے دفاع پاکستان میں حصہ لیا اور اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس دفاعی تقریب میں بڑی تعداد میں فرانسیسی اعلی حکومتی عہدے داروں، پارلیمنٹیرینز، مختلف دوست ممالک کے سفیروں و ڈیفنس اتاشیز، صحافتی نمائندوں اور تھنک ٹینکس نے شرکت کی۔

53rd, DEFENSE, DAY, OBSERVED, AT, EMBASSY, OF, PAKISTAN, IN, PARIS, AMBASSADOR, MOEEN, UL HAQ, ADDRESSED, THE, PARTICIPANTS

جناب معین الحق سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کی جانب سے مادر وطن کی حفاظت کی خاطر لازوال قربانیاں پیش کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Defence Day at Embassy of Pakistan Paris

Publiée par Paris Press sur Mardi 25 septembre 2018

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کی خارجی و دفاعی پالیسیاں قائد اعظم کے بتائے ہوئے اصولوں ”امن سب کیلئے اور دشمنی کسی کیلئے نہیں“ پر عمل پیرا ہے۔ ایک ذمہ دار قوم اور اقو ام متحدہ کے رکن کے طور پر ہم اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں اور ہم علاقائی و بین الاقوامی امن کیلئے بات چیت اور تعمیری سرگرمیوں کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر مہمانان خصوصی سینیٹر پاسکل الیزارڈ اور جناب جین برنارڈ سمپاستوس سینٹ و قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدور نے خصوصی طور پر اس پروگرام میں شرکت کی اور سفیر پاکستان و دفاعی اتاشی، ایئر کماڈور سید عظمت علی کے ہمراہ کیک کاٹا۔

53rd, DEFENSE, DAY, OBSERVED, AT, EMBASSY, OF, PAKISTAN, IN, PARIS, AMBASSADOR, MOEEN, UL HAQ, ADDRESSED, THE, PARTICIPANTS

Defence Day at Embassy of Pakistan Paris

Publiée par Paris Press sur Mardi 25 septembre 2018