counter easy hit

پنجاب میں غیر ملکیوں کی سیکورٹی کیلئے5 ہزار اہلکار بھرتی ہونگے

Punjab Police

Punjab Police

لاہور(یس ڈیسک)حکومتِ پنجاب کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 5 ہزار اہلکاروں کی فوری طور پر بھرتی کی ہدایت کی ہے، اہلکار سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔انہوں نے سیکورٹی گارڈز کا تربیتی پروگرام رواں ماہ شروع کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی ہرماہ چینی پراجیکٹس کا دورہ کرے گی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر ماہانہ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ پنجاب حکومت نینجی سیکورٹی گارڈز کے تربیتی پروگرام کے لیے ریٹائرڈ فوجی افسران کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔