counter easy hit

افغانستان میں امن کے لیے مسقط میں 4 فریقی مذاکرات

اومان: مسقط میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، امریکا، چین اور افغانستان کے مابین مذاکرات جاری ہیں۔

4 party talks in the Muscat for peace in Afghanistanدفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مسقط میں افغانستان کی صورتحال پر 4 فریقی مذاکرات جاری ہیں جس میں پاکستان سمیت افغانستان، چین اور امریکا کے حکام شریک ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کررہی ہیں۔ خطے میں قیام امن اور افغان مفاہمی عمل کے لئے جاری مذاکرات میں افغانستان میں قیام امن کے لئے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔