counter easy hit

چوتھا سالانہ تین روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے گارج لی گونس میں اکیس ، بائیس اور تئیس جولائی کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر ملک سعید

3rd, annual, shooting, vollyball, open, pairs, tournament, being, organized, by, Malik Saeed, Senior, Leader, PTI, Franceپیرس ( علی اشفاق سے ) چوتھا سالانہ تین روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے گارج لی گونس میں اکیس ، بائیس اور تئیس جولائی کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ملک سعید ، خان ارشد ، چوہدری سجاد باؤ ، بابر علی آفتاب کرنسی ایکسچینج ،اسد علی خان ، حاجی ارشد سرگودھا ، شعیب گجر ایس پی ، ملک اشفاق سرگودھا ، بابر گجر اور بشارت بٹ ہیں۔ ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے یورپ اور فرانس بھر سے شائقین والی بال شرکت کرتے ہیں اور روایتی کھیل سے محظوظ ہوتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان برائے فرانس معین الحق اور فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ اور فرانسیسی پارلیمنٹ میں فرانس پاکستان دوستی گروپ کے صدر فرانسوا پوپینی ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے لوگ دور و نزدیک سے گارج لے گونس آتے ہیں اور والی بال کے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں اور شائقین کا شوق دیدنی ہوتا ہے اور ایک میلے کا سماں ہوتا ہے۔ ونر اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور کیش انعام دیا جائے گا۔

#PPP BB @AseefaBZ & CM #Sindh received Sheikh Nahyan bin Mubarak Al Nahyan at the Chief Minister's House in Karachi.. 6 چیف آرگنازئرپیرس اوپن شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ ملک سعید اعوان نے یس اردو سے بات چیت کرتے ہوئے ایونٹ کے کامیابی سے آغاز کو سراہا اور کہا کہ ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں شائقین والی بال کی شرکت باعث اعزاز ہے اور ان کی ٹیم حیدر کلب ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریگی، حیدر کلب جو کہ رواں ماہ تین انٹرنیشنل ایونٹ اپنے نام کر چکی ہے شیری گجر کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ حیدر کلب نے سارسل اور سپین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی جو کہ ایک ریکارڈ ہے ملک سعید نے میڈیا کوریج کیلئے یس اردو نیوز کا بھر پور ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور یس اردو ٹیم کی محنت و کامیابی کیلئے دعا کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website