counter easy hit

عوام جاگ چکی، محترم شہباز شریف نہ صرف پنجاب بلکہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان اورکشمیر کی بھی آواز بن چکے ہیں، راجہ علی اصغر

عوام جاگ چکی، محترم شہباز شریف نہ صرف پنجاب بلکہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان اورکشمیر کی بھی آواز بن چکے ہیں، راجہ علی اصغر

پیرس( یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر ترین راہنمااور پی پی ۸ گجرخان سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ علی اصغر نے کراچی کے کامیاب دورے پر میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مسلم  لیگ ن محترم شہباز شریف چاروں صوبوں اور کشمیر وگلگت بلستستان […]

لیگی حکومت نے پانچ سال عوام کو صرف دھوکہ دیا ہے صوبائی محرومیاں اس بات کا ثبوت ہیں، ابرار کیانی

لیگی حکومت نے پانچ سال عوام کو صرف دھوکہ دیا ہے صوبائی محرومیاں اس بات کا ثبوت ہیں، ابرار کیانی

پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے کہا ہے کہ لیگی حکومت  نے اہم ترین قومی اور علاقائی مسائل پر بھونڈی سیاست کر کے انوکھی مثال چھوڑی ہے جس پر عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام اور فاٹا کے عوام کو […]

منظور پشتین کی تحریک جمہوریت کے خلاف سازش ہے اور ملک کیخلاف بھی ایسے لوگوں کو شعور سے کام لینا چاہیے، قاری فاروق احمد

منظور پشتین کی تحریک جمہوریت کے خلاف سازش ہے اور ملک کیخلاف بھی ایسے لوگوں کو شعور سے کام لینا چاہیے، قاری فاروق احمد

پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوری تحریکیں کامیاب ہوتی ہیں اور وہی عوام کی اصل ترجمان ہوتی ہیں۔ منظور پشتین کو یا تو جمہوری راستہ اختیار کرنا چاہیے یا پھر اپنے لوگوں کو جمہوریت کی رغبت دلانی چاہیے۔ کیونکہ یہ […]

نوازلندن میں، خاقان عباسی لندن میں مگر برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت میرے لیڈر عمران خان کو، پٹواریوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے

نوازلندن میں، خاقان عباسی لندن میں مگر برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت میرے لیڈر عمران خان کو، پٹواریوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے

پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف فرانس  لیبر ونگ کے انفارمیشن سیکرٹری عاطف مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لندن میں میاں نواز شریف اور اس کے حواریوں کے ہونے کے باوجود برطانوی پارلیمان سے خطاب کی دعوت پاکستانی قوم کے ہر دلعزیز لیڈر عمران خان کو دی گئی جو کہ ان کی […]

سی پیک منصوبہ پورے ملک کیلئے تھا، سلیم مانڈوی والا

سی پیک منصوبہ پورے ملک کیلئے تھا، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ سی پیک کا اصل منصوبہ پورے ملک کے لئے تھاجبکہ45 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری صرف پنجاب میں ہوئی تاہم حکومت صرف 4 ماہ کا بجٹ پیش کرے۔ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی تقریب کے بعد میڈیا […]

علی ظفر یا میشا شفیع نہیں، جنسی ہراسانی اصل مسئلہ ہے

علی ظفر یا میشا شفیع نہیں، جنسی ہراسانی اصل مسئلہ ہے

جنسی طور ہر ہراساں کیے جانے کے واقعات ہمارے ہاں چونکہ شاذر و نادر ہی منظرِ عام پر لائے جاتے ہیں اس لیے اگر کوئی بھی شخص بنا کسی صنفی امتیاز کے (مرد یا عورت) اس واقعے کو منظر عام پر لائے تو ہمارے خود تراشیدہ “پوتر و پاک” سماج کے تصور پر اس سے کچوکے لگتے […]

آرمی چیف کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات

آرمی چیف کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سینانایاکے نے ملاقات کی ہےجس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی […]

ثانیہ مرزا امید سے ہیں؟

ثانیہ مرزا امید سے ہیں؟

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طرف سے اپنے بچے کے نام ’مرزا ملک‘ رکھنے کی خبر کے بعد سے چہ مگویاں چل رہی تھی کہ وہ امید سے تو نہیں؟ اس بارشعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایک ہی تصویر کو اپنے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کی ہے اور یہ بتانے چاہ ہے […]

ہزاروں افراد کا ایک ساتھ مارشل آرٹ پرفارم کرنے کا مظاہرہ

ہزاروں افراد کا ایک ساتھ مارشل آرٹ پرفارم کرنے کا مظاہرہ

آپ نے اکثر نوجوانوں کو مارشل آرٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے دیکھاہوگا لیکن جنوبی کوریا میں ہزاروں افراد نے مارشل آرٹ پرفارم کرنے کا شاندار مظاہرہ کچھ اس انداز سے کیا کہ عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیؤل میں 8,800 افراد ایک ساتھ نیشنل اسمبلی کے سامنے جمع ہوئے اور روایتی […]

حیرت انگیز کیچ پر کوہلی بھی ہکا بکا

حیرت انگیز کیچ پر کوہلی بھی ہکا بکا

کرکٹ کی دنیامیں عموماََ کیچ پکڑنے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور اگر یہ کیچ کسی مضبوط حریف کا ہو تو پھر کیا ہی کہنے۔ کرکٹ کی دنیا میں ایسا ہی حیرت انگیز لیکن شاندار کیچ اُس وقت دیکھنے کو ملا جس نے سب کو حیران کردیا۔ انڈین پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرز بینگلور […]

برہان وانی نے گولی چلائے بغیر تحریک آزادی کو بیدار کیا ،مشال ملک

برہان وانی نے گولی چلائے بغیر تحریک آزادی کو بیدار کیا ،مشال ملک

مقبوضہ کشمیر کے مشہور حریت رہنماء محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ بھارت اپنی گھناونی سازشوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو کمزور کرنا چاہتاہے۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچنے کے بعد سفارتخانہ پاکستان میں نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب میں مشال ملک نے کہاکہ بھارت نے […]

بھارتی نائب صدر نے چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد کردی

بھارتی نائب صدر نے چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد کردی

نئی دہلی:بھارت کے نائب صدر وینکیانائڈو نے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی مواخذے کی تحریک کو مسترد کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف کانگریس سمیت اپوزیشن کی سات جماعتوں کے 71 اراکین کی جانب سے جمعہ کو مواخذے […]

چیف جسٹس کو ٹکراؤ کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، خورشید شاہ

چیف جسٹس کو ٹکراؤ کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو ٹکراؤ کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ عدلیہ حکومت ٹکراؤ کے نتائج سے خبردار کر دیا، حکومت اور عدلیہ […]

پھانسی کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

پھانسی کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

لاہور: موجودہ عراق میں دنیا کی قدیم ترین بابل کی تہذیب کا آغاز ہوا، وہاں سے ملنے والے حمورابی کے ضابطہ قانون میں سزائے موت کا ذکر ملتا ہے۔ اس پر عمل درآمد کے لئے قرون وسطیٰ سے لے کر آج تک ’’پھانسی‘‘ کا طریقہ سب سے زیادہ عام ہے۔ آج بھی جن ممالک میں […]

دنیا کی معمرترین خاتون 117سال کی عمر میں چل بسی

دنیا کی معمرترین خاتون 117سال کی عمر میں چل بسی

ٹوکیو  معمر ترین خاتون نابی تاجیما جاپانی شہری تھیں اور طویل علالت کے باعث رواں سال جنوری سے ہسپتال میں داخل تھیں۔ مقامی طبی ذرائع کی جانب سے خاتون کی موت کا سبب قدرتی وجوہات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ چار اگست 1900 کو پیدا ہونیوالی نابی تاجیما کو گزشتہ برس دنیا کی معمر […]

معروف اداکارساجدحسن اپنی اہلیہ اوربھائی سمیت پیپلزپارٹی شامل

معروف اداکارساجدحسن اپنی اہلیہ اوربھائی سمیت پیپلزپارٹی شامل

کراچی معروف اداکار ساجد حسن نے اہلیہ اور بھائی سمیت دیگر افراد کے ساتھ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سینئر رہنما نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں مزید بہترکام کرکے دکھائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں معروف فنکاروں کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا […]

کابل، ووٹر اندراج کے مرکز پر خودکش حملہ، 57 جاں بحق

کابل، ووٹر اندراج کے مرکز پر خودکش حملہ، 57 جاں بحق

کابل  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن کے مرکز پر خودکش بم حملے میں کم از کم 52 افرادجاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے۔دھماکا کابل شہر کے مغربی حصے کے علاقے دشتِ برخی میں واقع ایک رجسٹریشن سینٹر پر ہوا۔ دوسری جانب بغلان صوبے میں الیکشن مرکز کے قریب سڑک کنارے […]

’بھارت میں مسلم ٹیکسی نہیں چلے گی‘

’بھارت میں مسلم ٹیکسی نہیں چلے گی‘

بھارت میں مسلم مخالف انتہا پسندی سوچ کی ایک اور مثال سامنے آگئی جب انتہا پسند تنظیم کے رکن کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کو جہادی قرار دے دیا گیا۔ مسلم ڈرائیور کی موجودگی پر ہندو نوجوان نے آن لائن ٹیکسی بکنگ یہ کہہ کر منسوخ کردی کہ ’میں جہادیوں کو اپنا پیسہ دینا نہیں چاہتا۔‘ ٹوئیٹر پر […]

بھارت :مندر میں 13 سالہ بچی سےاجتماعی زیادتی

بھارت :مندر میں 13 سالہ بچی سےاجتماعی زیادتی

بھارت میں موت کا قانون نافذ ہونے کے باوجودبچوں سےزیادتی کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے،ہریانہ کےعلاقےجمنا نگر کے مندر میں 13 سال کی بچی سےاجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا،ملزم بچی کو مردہ سمجھ کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب بھارتی پارلیمنٹ کے ایک مرکزی وزیر سنتوش گینگوار نے بے حسی کی تمام […]

کُردوں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟

کُردوں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی شام میں کردوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کررہے ہیں ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ امریکا اور اس کے اتحادی شمالی شام میں کردوں کو اسلحہ […]

کراچی:رابعہ سے زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان کی شناخت

کراچی:رابعہ سے زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان کی شناخت

کراچی کےعلاقے منگھوپیر میں کم سن رابعہ کوزیادتی کےبعد قتل کرنیوالے گرفتار 3 ملزمان کو 2 گواہوں نے روبرو شناخت کرلیا، ملزم فضل نے پولیس کو بیان دیا کہ مقتول رابعہ کو بلوچ گوٹھ میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ رابعہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت […]

نکاراگوا: پرتشدد احتجاج کے دوران 30افراد ہلاک

نکاراگوا: پرتشدد احتجاج کے دوران 30افراد ہلاک

نکاراگوا میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی لاطینی امریکی ملک نکاراگوا میں بدھ کے روز سے پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ ان مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے […]

بھارتی اداکار نے 25 سال چھوٹی دوست سے شادی کر لی

بھارتی اداکار نے 25 سال چھوٹی دوست سے شادی کر لی

بھارتی ماڈل اور بالی ووڈ اسٹار ملند سومن نے خود سے 25 سال چھوٹی دوست انکتا کنور سے بیاہ رچا لیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق 52 سالہ ملند سومن کی اپنی 27 سالہ فضائی میزبان دوست سے شادی کی تقریب ممبئی کے علی باغ میں مہاراشٹر کے روایتی رسم و رواج کے مطابق منعقد ہوئی۔ […]

طیبہ تشدد کیس میں سابق جج کی سزا معطل

طیبہ تشدد کیس میں سابق جج کی سزا معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے مقدمے میں سزا پانے والے سابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اور ان کی اہلیہ کی سزا کا فیصلہ معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بنچ نے آج […]