counter easy hit

افغانستان سے بازیاب 17 پاکستانیوں کو رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا

خیبر ایجنسی: افغانستان سے بازیاب ہونے والے 17 پاکستانیوں کو ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا۔

17 Pakistanis recovered from Afghanistan were handed over to relativesاطلاعات کے مطابق خیبرایجنسی میں حکام نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے بازیاب کرائے گئے 17 پاکستانیوں کو ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے 5 ماہ قبل ستمبر 2017ء میں ان 17 افراد کو خیبرایجنسی کے شہر لنڈی کوتل سے اغوا کرکے افغانستان کے صوبہ ننگرہار منتقل کردیا تھا۔ خیبر ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیاز محمد نے وائس آف امریکا کو بتایا کہ ان افراد کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا لیکن یہ لوگ غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور متعدد جرگوں اور قبائلی عمائدین کی مداخلت پر ان کی بازیابی عمل میں آئی۔