counter easy hit

عید کے دن ملک بھر میں 14 فلمیں ر یلیز کی جائینگی

عید کے دن ر یلیز ہونیوالی فلموں میں 5 پشتو، 3 پنجابی 2 قومی زبان سمیت 4 انگریزی فلمیں شامل ہیں۔

14 films will be released on the Eid day

14 films will be released on the Eid day

کراچی: عید کے دن ملک بھر میں 14 فلمیں ر یلیز کی جائینگی جس میں 5 پشتو، 3 پنجابی 2 قومی زبان سمیت 4 انگریزی فلموں کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عید سے قبل 3 قومی زبانوں کی فلموں کی نمائش کی تیاریاں جاری تھیں ان میں شور شرابا اور دیگر مختلف مسائل کی بنا پر عید دنگل سے باہر ہوگئی ہیں۔ میدان میں رہ جانیوالی فلموں میں ہدایتکا ر یاسر نواز کی فلم مہرالنسا وی لب یو اور ہدایتکار حسن وقاص رانا کی فلم یلغار، پشتو فلمیں زخمونہ، دس خوشی بہ منے، گل جاناں، سستا محبت، مے زندگی دہ گرفتار، پنچابی فلمیں دشمن، بہادر، مراثن، انگریزی فلمیں ٹرانسفارمر، پائریٹس آف دی کیریبیئن، ممی و دیگر شامل ہیں اسکے علاوہ کراچی میں مختلف مقامات پر تین سٹیج ڈرامے عید کا چاند، نوبے بی نو، عید کے سکندر اور میوزیکل شوز پیش کئے جائینگے۔ اس بار بھی شائقین عمر شریف اور سلیم آفریدی کو سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ شہزاد رضا ایک عرصے بعد سٹیج ڈرامے میں جلوہ گر ہونگے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website