counter easy hit

 پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ابرارکیانی، ملک وجاہت اور افضان نواز کو دل کی گہرائیوں سے عمرہ کی مبارک سعادت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، بابر مغل  

عوامی مسلم لیگ فرانس کے صدر ، بابر مغل نے پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ابرارکیانی، ملک وجاہت اور افضان نواز کو دل کی گہرائیوں سے عمرہ کی مبارک سعادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہم  دعا گو ہیں کہ اللہ کریم آپ کی حاضری قبول فرمائے اور ہم سب کو بھی جلد از جلد حج اور عمرے کی مبارک سعادت عطا فرمائے۔آمین ثم آمین

ماشاء اللہ محترم افضان نواز، ابرارکیانی اورملک وجاہت بھائی اور دیگر کو اللہ کریم نے اپنی رحمت سے نوازتے ہوئے بیت اللہ شریف اور اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ و آل وسلم کے روضے مبارک کی زیارت کا شرف بخیر وعافیت باصورت عمرہ عطا فرمایا ہے۔ اللہ پاک ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائیں

babar mughal, PRESIDENT, AWAMI MUSLIM LEAGUE, FRANCE