counter easy hit

فاٹا کا پختونخوا میں انضمام، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد: عمران خان نے بابراعوان کو اس حوالے سے درخواست تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

FATA's integration in the Pakhtunkhwa, the PTI's decision to referring to the Supreme Courtفاٹا کے پختونخوا میں انضمام میں تاخیر پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی رہنما بابر اعوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، جس میں عمران خان نے بابراعوان کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے مختلف قانونی پہلوؤں کے تفصیلی جائزے کی بھی ہدایت کی۔ بابر اعوان ممکنہ قانونی آپشنز منظوری کیلئے عمران خان کو پیش کریں گے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔