counter easy hit

شہید بھٹو کے بعد بی بی شہید اور اب بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا اور والدہ سے بھی بڑا جلسہ کر کے پارٹی کو نئے احیا کی طرف گامزن کردیا ہے، حاجی گلزار ، قاری فاروق

PPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizensشہید بھٹو کے بعد بی بی شہید اور اب بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا اور والدہ سے بھی بڑا جلسہ کر کے پارٹی کو نئے احیا کی طرف گامزن کردیا ہے، حاجی گلزار ، قاری فاروق

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی نے عظیم الشان جلسہ کر کے ناقدین کے ساتھ ساتھ غیر مرئی قوتوں کو بھی ایک پیغام دیدیا ہے، شہید بھٹو کے لئے جیالوں نے ہمیشہ اپنے خون جگرجلا کر جدوجہد کی اور بی بی شہید کا بھی ہر موقع پر ساتھ دیا۔ آج بلاول بھٹو زرداری نے بھر پور عوامی قوت دکھا کر 80اور 90 کی دھائیوں کی یاد تازہ کردی ہے جب پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسوں سے مخالفین اور جمہوریت دشمنوں کے ایوان لرز جاتے تھے۔

PPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizensان خیالات کا اظہار نائب صدر پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن حاجی گلزار احمد اعوان اور پیپلز پارٹی یورپ کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ عظیم الشان ریلی حاجی محمد گلزار اعوان کی رہائش گاہ سے شروع ہوئی اور مختصر سے روٹ کو طے کرنے میں 5 گھنٹے کا طویل وقت لگا کیونکہ جیالوں کی کثیر تعداد ویسٹریج سے پریڈ گرائونڈ تک ریلی کے ساتھ رہی اور اپنے قائدین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے راہنمائوں حاجی محمد گلزار اعوان (نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن)، ملک ظہیر ارشد (صدر پی پی پی راولپنڈی/چکلالہ کینٹ) اور ملک قاسم ادریس (جنرل سیکرٹری پی پی پی راولپنڈی/چکلالہ کینٹ) کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی کی صورت میں روانہ ہوئے۔

ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے بہت سے انتظامات کیے گئے تھے جس میں 3 سے 4ہزار لوگوں کیلئے کھانے پینے کا سامان اور ٹرانسپورٹ بھی شامل تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما این اے 54 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی گلزار اعوان نے گزشتہ ایک ماہ سے ان انتظامات کیلئے پارٹی کو محرک کیے رکھا اور کارکنوں کی مدد سے اس کو کامیاب انجام تک پہنچایا۔

 

PPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizens

PPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizens31 PPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizensPPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizensPPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizensPPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizensPPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizensPPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizensPPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizensPPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizensPPP, Jalsa, at, Parade, Ground, opened, new, horizens

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website