counter easy hit

سیاسی جماعتوں نے جمہوریت پر خودکش حملہ کیا ہے : فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (یس ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں سیاسی جماعتوں نے جمہوریت پر خود کش حملہ کیا ہے۔ قوم کی وحدت کو پارا پارا نہ کیا جائے۔

حکومت نے ہمارے احتجاج پر کان نہ دھرا تو معاملہ ڈی چوک تک جا سکتا ہے، اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل میں شامل مذہبی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تمام سیاسی جماعتوں نے آئینی ترمیم کو امتیازی قرار دیا ہے، تمام جماعتیں اس پر متفق ہیں کہ آئینی ماہرین کی راے لی جائے۔ اس قانون کے تحت دہشتگردوں کو بچ نکلنے کا راستہ دیا گیا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ترمیم کے نقصانات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ تمام مذہبی راہنماوں نے اتفاق کیا ہے کہ بائیس جنوری کو لاہور میں سیمینار ہوگا جس میں آئینی ترمیم سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مزید غور ہو گا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمیٹ کے تمام اراکین کا ضمیر وہی تھا،جو رضاربانی کا تھا۔اے پی سی میں جو میں نے دعا کروائی وہ دعائے اختلاف ثابت ہوئی۔ عمران خان کی شادی کے سوال پر فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان عمر میں مجھ سے بھی بڑے ہیں، مجھے دوسری شادی کی خواہش نہیں۔