counter easy hit

حکومت اور تحریک انصاف اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پر آئیں: سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (یس ڈیسک) منصورہ لاہورمیں مختلف وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھی حکومت کے اس اعلان پر اعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھے۔

اگر حکومت نے اپنے کسی عہد کو توڑا تو انصاف پسند قوتیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں گی اور پھر دھاندلی کی پیداوار حکومت کیلئے کسی کے دل میں رحم نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا بہت بڑا ایشو تھا مگر جسٹس سردار رضا خان کی تعیناتی کے بعد تمام سیاسی جماعتوں اور قومی حلقوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ حکومت کو الیکشن کمیشن کے ان تمام افسروں کو بھی کمیشن سے فارغ کر دینا چاہئے جن پر مختلف حلقوں کو تحفظات ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن بھی جلد تشکیل پا جائے گا جس کے بعد معاملات تیزی کے ساتھ درستگی کی طرف بڑھیں گے۔ حکومت کو جلد از جلد ان معاملات کو پایا تکمیل تک پہنچانا ہو گا اس میں جتنی تاخیر ہو گی حکومت کیلئے نقصان دہ ہوگی اور عوام اب تاخیری حربوں کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔