counter easy hit

جو غیر ملکی یہ کام کرینگے انہیں کویت سے نکال دیا جائیگا،کویتی حکومت کا اعلان

جو غیر ملکی یہ کام کرینگے انہیں کویت سے نکال دیا جائیگا،کویتی حکومت کا اعلان

foreign, country,

foreign ,country,

کویت میں مقیم غیر ملکی اگردو مرتبہ سے زیادہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے جیسی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو انہیں ملک سے بیدخل کر دیا جائے گا۔وزارت داخلہ میں شعبہ تعلقات عامہ اور انفارمیشن کے سربراہ بریگیڈئیر عادل حشاش نے کویتی اخبار سے بات چیت میں کہاکہ دو مرتبہ سے زیادہ ڈرائیونگ کے دروان موبائل فون استعمال کرنے یا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پرغیرملکی کو کویت سے بیدخل کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ان دو خلاف ورزیوں کے علاوہ ٹریفک کی روانی معطل کرنا، سنگل توڑنا، بے ہنگم ڈرائیونگ کرنا، حد رفتار سے تجاوز کرنا اور اسکریچنگ کرنا سنگین خلاف ورزیاں ہیں جن پر غیرملکی کو بیدخل کیا جائے گا۔ سنگین خلاف ورزی ریکارڈ کرنے پر ڈرائیور کو وزارت داخلہ کی طرف سے حاضری کا پیغام موصول ہو گا۔