counter easy hit

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 9 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی دیدی

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 9 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی دیدی

Distributor, Strike, For, LPG 9, December,

Distributor, Strike, For, LPG 9, December,

کراچی: 

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی  ایشن آف پاکستان نے مقامی پیداوار پرلیوی اوردرآمدی ایل پی جی پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم نہ کرنے کی صورت میں9 دسمبر سے ملک گیرسطح ایل پی جی کی فروخت بند کرنے دھمکی دیدی ہے۔

کراچی پریس کلب میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین عرفان کھوکھر نے نواب خان، مسعود شاہ روم خان ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی کلوگرام درآمدی ایل پی جی پر ڈیوٹیوں و ٹیکسوں کی میں 36 روپے جبکہ مقامی ایل پی جی پرلیوی وجی ایس ٹی کی مد میں19 روپے کا  بوجھ پڑگیا یے کیونکہ حکومت نے درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس جبکہ مقامی پیداوار پر لیوی عائد کر دی ہے۔ عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی پروڈیوسرز پریمیم اور سگنیچر بونس کے نام پر کروڑوں روپے کی اضافی لوٹ مارکر رہے ہیں لیکن اسکے باوجود حکومت نے درآمدی ایل پی جی پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی اور 5فیصد انکم ٹیکس عائد کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی مقامی پیداوار پر 4669 روپے فی ٹن لیوی کے علاوہ جی ایس ٹی بھی وصول کیا جا رہا ہے، ملک میں 4500ٹن ایل پی جی کی کھپت ہے جبکہ مقامی پیداوار 2000 ٹن یومیہ ہے، اس طرح سے طلب ورسدکے درمیان  2500 ٹن کانمایاں فرق پیدا ہوگیاہے۔ مرکزی چیئرمین نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے کے باعث ملک میں پہنچنے والے 12ہزار  ٹن کے حامل ایل پی جی کے کنسائمنٹسں کسٹمز کلئیرنس کے منتظر ہیں، دیہی علاقوں کے عوام کا سردیوں میں انحصار ایل پی جی پر ہوتا ہے اور  ایل پی جی کی مقامی ودرآمدی قیمت میں40روپے فی کلو گرام کا فرق تھا، حکومت نے مقامی اور درآمدی میں فرق ختم کر نے کے بجائے ٹیکس اور لیوی عائد کرکے دوردراز علاقوں کے غریب صارفین کے مصائب میں اضافہ کردیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پروڈیوسرز کی جانب سے 5 ٹن ایل پی جی بلک فروخت کو کروڑوں روپے پریمئیم اور سنیچر بونس کی وصولیوں سے مشروط کرنے کے اقدام کوختم کیاجائے کیونکہ ان اضافی وصولیوں کا تمام تر بوجھ بھی غریب صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔